امریکی ریاست ٹیکساس میں خطرناک مواد سے لدی ٹرین پٹڑی سے اترنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ گزشتہ روز دوپہر 2 بجے پیش آیا، جب ٹرین کی 35 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
جاری ویڈیو فوٹیج میں شعلوں کو قریبی جھاڑیوں تک پھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور صورتحال قابو میں ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہ ہوا تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔