نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، اموات 190 تک جا پہنچیں

نیپال میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی فائل فوٹو نیپال میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

نیپال میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی جس کے بعد حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت دیگر شہروں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور اب تک ہونے والے حادثات میں 193 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 30 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کھٹمنڈو کے کچھ حصوں میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے بعد ہونے والے حادثات کے بعد صرف دارالحکومت کھٹمنڈو میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں۔

نیپالی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ اب تک 4 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹر اور موٹر کشتیوں کی مدد سے ریسکیو کیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز نیپال میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑے ہیں اور مدد کےلیے تیار ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store