مکہ اور مدینہ میں نمازوں کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا

مکہ اورمدینہ میں نمازوں کی اذان کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا فائل فوٹو مکہ اورمدینہ میں نمازوں کی اذان کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا

سعودی شہر مکہ اور مدینہ میں بیک وقت نمازوں کی اذان کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے اس حوالے سے کہا کہ جمعرات اور کل جمعہ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی اذانیں بیک وقت دی جائیں گی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمی تبدیلی کی وجہ سے ان دونوں میں مکہ اور مدینہ میں تمام نمازوں کے اوقات کار ایک ہی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے بعد آئندہ کئی دنوں تک مغرب اور عشا کی اذانیں دونوں مقدس شہروں میں بیک وقت دی جائیں گے۔

موسمی تغیر کے بعد پھر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اذان کے اوقات میں معمول کے مطابق تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے کہ عام طور مکہ اور مدینہ میں 10 منٹ کے فرق سے اذان دی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store