اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے مستقل رکن بننے کی اہلیت کو تسلیم کرلیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی فائل فوٹو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے اقوام متحدہ کے مستقل رکن بننے کی اہلیت کو تسلیم کرلیا۔ جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 143 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے اقوام متحدہ کے مستقل رکن بنے کی اہلیت کو تسلیم کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ فلسطین کے اقوام متحدہ کے مستقل رکن بننے کی قرارداد کی حمایت کرے۔

جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 143 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ووٹنگ کے بعد فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت تو نہیں ملی تاہم فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کرلیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہم آزادی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ’حماس کے لیے انعام‘ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج لیا جانے والا فیصلہ اقوام متحدہ کے تعصب کو اجاگر کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store