دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر فائل فوٹو امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ افغانستان ان دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو اپنےوعدے پورے کرنا ہوں گے، افغانستان ان دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور انسداد دہشت گردی پرپاکستانی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store