ایران کے اسرائیل پر ڈرون حملے: تہران کی سڑکوں پر شہریوں کا جشن

اسرائیل پر ایران کے ڈرون حملوں پر تہران میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منا رہے ہیں فائل فوٹو اسرائیل پر ایران کے ڈرون حملوں پر تہران میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منا رہے ہیں

اسرائیل پر ایران کے ڈرون حملوں پر تہران میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلز کے حملوں کے بعد تہران میں ایرانی شہری خوشی مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

عوام ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر آگئے اور جشن بھی منایا۔

دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر ڈرون حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

install suchtv android app on google app store