قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا ناروے میں مردہ پایا گیا

سلوان مومیکا فائل فوٹو سلوان مومیکا

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والا عراقی نژاد سلوان مومیکا ناروے میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

سوشل میڈیا پر ریڈیو جنیوا کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش ناروے میں ان کے گھر سے ملی ہے تاہم موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

رپورٹ مطابق جن لوگوں نے سلوان مومیکا کی موت تصدیق جن ٹوئٹر اکاؤنٹس سے کی گئی تھی انھیں ایک ملین افراد نے دیکھا تاہم پھر ٹوئٹ حذف کردی گئی۔

سلوان مومیکا عراق سے فرار ہوکر 2018 میں سویڈن پہنچا تھا اور اسے 2021 میں سویڈن کا رہائشی اجازت نامہ دیا گیا تھا۔ جون 2023 میں سلوان مومیکا نے ایک مسجد کے باہر قرآن مجید کے اوراق کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی۔

بعد ازاں کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے پر سویڈن نے سلوان مومیکا کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد وہ گزشتہ ماہ ناروے چلا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store