اسرائیل خطے میں مسائل کی جڑ ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی فائل فوٹو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہانیہ سے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے، غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کیلیے غزہ کی صورت حال انتہائی شرمناک ہے۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہانیہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، خطے میں مسائل کی جڑ اسرائیل ہے۔ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے۔

حماس کے چیف اسماعیل ہانیہ نے ملاقات میں ایرانی صدر کو غزہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

ہانیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطینی عوام نے مزاحمت کی ایسی مثال پیش کی ہے جو کہ اس سے پہلے کبھِی نہیں دیکھی تھی۔

install suchtv android app on google app store