سعودی عرب کا ملازمتوں سے متعلق اہم بیان

سعودی عرب میں وزارت سیاحت کی جانب سے ملازمتوں سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔ فائل فوٹو سعودی عرب میں وزارت سیاحت کی جانب سے ملازمتوں سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سعودی عرب میں وزارت سیاحت کی جانب سے ملازمتوں سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے مملکت میں ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے جعلی ای میلز یا اشتہارات سے خبردار کیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق جعل سازوں کی جانب سے وزارت کا نام استعمال کرکے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز سے وزارت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

وزارت سیاحت کے بیان کے مطابق فرضی اسامیوں کے اعلان کے حوالے سے وزارت کا کوئی تعلق نہیں۔ ان سے خبردار رہا جائے جو ہیکرز کی جانب سے ہو سکتی ہیں۔

غیر مصدقہ اکاونٹس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی جائے، جبکہ وزارت کی ویب سائٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا اکاونٹ سے ہی درست معلومات کے حصول کیلیے رابطہ کیاجائے۔

وزارت کے مطابق جعل سازوں کی جانب سے دیے گئے کسی بھی لنک کو کلک نہ کریں اور نہ کسی انجام یا غیرمصدقہ اکاونٹ پرلاگ ان کیا جائے۔

وزارت کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فرضی ای میلز یا پیغامات کے ذریعے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

وزارت کی جانب سے فرضی اکاونٹس کا نوٹس لیا گیا ہے جن میں وزارت کا نام لیتے ہوئے خالی اسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store