مسافر کے بیگ سے کالے جادو کا سامان برآمد

دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کالے جادو کا سامان برآمدپر مسافر کو حراست میں لے لیا۔ فائل فوٹو دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کالے جادو کا سامان برآمدپر مسافر کو حراست میں لے لیا۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افریقی مسافر سے کالے جادو میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہونے کے بعد مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار کیا جانے والا شخص افریقی ملک سے تعلق رکھتا ہے جس کی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر سامان کی تلاشی کے دوران عجیب وغریب غیر قانونی اشیا برآمد ہونے پر کسٹم حکام نے حراست میں لیے لیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے پاس سے ملنے والی اشیا میں زندہ سانپ، بندر کا ہاتھ، روئی میں لپٹے ہوئے انڈے، مردہ پرندہ اور جانور کی کھال شامل تھی جس پر مختلف علامتیں بنی ہوئی تھیں۔

کسٹم انسپکٹر نے بتایا کہ یہ اشیا محکمہ اسلامی امور کے حوالے کردی گئی ہیں جس نے تصدیق کی کہ یہ کالے جادو میں استعمال ہونے والا سامان ہے جب کہ گرفتار ملزم کو دبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دبئی کسٹمز کا کہنا ہے کہ 2018 اور 2020 کے درمیان دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 68 کلوگرام سے زیادہ کالے جادو کی اشیاء ضبط کی گئیں جن میں دھات کے ٹکڑے، جانوروں کی کھالیں، کالے جادو کی کتابیں، پریشانی کی مالا، مچھلی کے کنکال، انگوٹھیاں، ناخن، ہڈیاں اور خون شامل تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کالا جادو کرنا یا جادو ٹونے کی اشیا اسمگل کرنا غیر قانونی ہے۔ کالے جادو کی اشیا کی اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو قید یا جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store