آج کن ممالک میں پہلا روزہ ہے؟

مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے آج کئی ممالک میں پہلا روزہ ہے۔ فائل فوٹو مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے آج کئی ممالک میں پہلا روزہ ہے۔

مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے آج کئی ممالک میں پہلا روزہ ہے جب کہ دیگر ممالک میں آج چاند نظر آنے اور کل رمضان شروع ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور فلسطین سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جب کہ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور فرانس میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل ہوگا۔

عراق، شام اور مصر میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ برطانیہ اور امریکا میں کئی سینٹرز نے سعودی عرب کے حساب سے آج پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا جب کہ کچھ سینٹرز میں پہلا روزہ کل یعنی 12 مارچ بروز منگل ہوگا۔

اردن، عمان، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، فلپائن، سنگاپور اور آسٹریلیا سمیت سمیت مشرقی دنیا میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے 12 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان، افغانستان سمیت ایشیائی ممالک میں بھی آج رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ان ممالک میں بھی رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے ہوجائے گا جب کہ ایران نے گزشتہ شب پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے رمضان 2024 کے چاند نظر آنے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان امن، رواداری اور سخاوت کی اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔ خدا کرے کہ یہ مقدس مہینہ امن لائے اور ایک زیادہ انصاف پسند اور ہمدرد دنیا کی طرف ہماری رہنمائی کرے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور مصر کے 2 فلکیاتی ماہرین نے 10 مارچ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیشن گوئی کی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں بھی ایسی ہی ایک پیشن گوئی سامنے آئی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

 

install suchtv android app on google app store