ویڈیو: کینگروز نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا

کینگروز نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا اسکرین گریب کینگروز نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا

آسٹریلیا میں کینگروز نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں سیکڑوں کینگروز اچانک گالف کورس میں بن بلائے مہمانوں کی طرف آگئے جنہیں دیکھ کر کھلاڑی بھی حیران رہ گئے۔

گالف کورس میں موجود کھلاڑیوں نے میدان چھوڑ کر ویڈیو بنالی۔

ویڈیو بنانے والے اسٹیفن روشے نے کہا کہ کینگروز کے آتے ہی تمام کھلاڑی بھاگنے لگ گئے تھے اور میں نے کہا کہ برائے مہربانی میری گالف کی بال پر کھڑے نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 2021 میں گالف کلب میں کینگروز کی آمد سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔ عوامی احتجاج کے بعد کلب انتظامیہ نے گالف کورس میں باڑ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store