ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر کون دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا؟

ایلون مسک فائل فوٹو ایلون مسک

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا۔

ایمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کردی ہے۔

انڈیکس رپورٹ کے مطابق رواں سال 23 بلین ڈالرز اضافے کے بعد جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ ایلون مسک کو 2024 میں اب تک تقریباً 31 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

ایمیزون کے بانی کی مجموعی دولت 200 بلین ڈالرز ہے جو کہ ٹیسلا کے سربراہ کے 198 بلین ڈالرز کی دولت سے زیادہ ہے۔

اس فہرست میں جیف بیزوزاور ایلون مسک کے بعد لگژری اشیا بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ، لوئی وٹان کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرنلٹ کا نمبر ہے۔

حالیہ برسوں میں ان تینوں نے ہی اس درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، جو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور دیگر معاشی اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

install suchtv android app on google app store