سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؛ ماہرین نے بتادیا

اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوں گے فائل فوٹو اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوں گے

شعبان اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور مبارک ترین مہینے رمضان کی آمد آمد ہے جس کا چاند دیکھنے کے لیے اسلامی ممالک نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوں گے اور شہادتیں جمع کی جائے گی لیکن کیا اس دن چاند نظر آجائے گا اور پہلا رمضان 11 مارچ کو ہوگا؟

ماہرین فلکیات اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے نمودار ہونے کی امید ہے۔

ابن طارق، ووتھرنگھم، ماؤنڈر، پروین اور الیاس جیسے مشہور ماہرین فلکیات اس بات پر متفق ہیں کہ 10 مارچ پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند کو آنکھ یا دوربین سے نہیں دیکھا جا سکتا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اسلامی ممالک میں 30 شعبان مکمل ہونے کے بعد رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store