مگرمچھ کے پیٹ سے 70 سکے برآمد

امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن کر کے 70 سکے باہر نکال لیے گئے۔ فائل فوٹو امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن کر کے 70 سکے باہر نکال لیے گئے۔

امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن کر کے 70 سکے باہر نکال لیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سفید جِلد اور نیلی آنکھوں والے نایاب مگرمچھ کی عمر 36 سال ہے جسے آپریشن کے بعد واپس چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے آنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی میں کچرا اور دیگر چیزیں نہ پھینکیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چڑیا گھر میں موجود تمام 10 مگر مچھوں کے معمول کے مطابق خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تھے جس کے بعد ایک مگرمچھ کے پیٹ میں سکّوں کی موجودگی کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store