آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اپنی پرانی دوست جوڈی ہیڈن کے ساتھ منگنی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی سرکاری رہائش گاہ کینبرا لاج میں اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی ہونے کا اعلان کیا۔
انتھونی البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوڈی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس نے ہاں کر دی۔‘‘ تصویر میں جوڈی ہیڈن نے نئی انگوٹھی بھی دکھائی۔
جوڑی نے بعد میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خبر کو شیئر کرنے کے لیے بہت خوش اور پرجوش ہیں اور اپنی باقی کی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔
انتھونی البانیز کی عمر 60 سال ہے جب کہ جوڈی ہیڈن کی عمر 45 سال ہے، البانیز اور ہیڈن پہلی بار 2020 میں میلبرن میں ایک بزنس ڈنر کی تقریب میں ملے تھے۔
انتھونی البانیز کے منگنی کے اعلان کے بعد آسٹریلوی پارلیمنٹ کے ارکان کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ البانیز کا نیوساؤتھ ویلز کی سابق نائب وزیر اعظم کارمل ٹیبٹ کے ساتھ ایک 23 سالہ بیٹا ناتھن البانیز ہے، جن سے وہ شادی کے 19 سال بعد 2019 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔