پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس فائل فوٹو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی حکام سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انتونیو گوتریس نے بتایا کہ ہم پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کو قانونی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں، کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو اور انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی کے لیے عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store