آسٹریلیا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

سڈنی آسٹریلیا فائل فوٹو سڈنی آسٹریلیا

آسٹریلیا نے دولت مند سرمایہ کاروں کے لیے ’گولڈن ویزا‘ اسکیم ختم کر دی ہے، اس کی بجائے اب زیادہ سے زیادہ ہنرمند کارکنوں کو ویزے دیے جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے دولت مند سرمایہ کاروں کے لیے ’گولڈن ویزا‘ اسکیم کو ختم کر دیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی امیر سرمایہ کاروں کو آسٹریلیا میں رہنے کا حق دے دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا نے یہ اسکیم غیر ملکی کاروباروں کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا، تاہم حکومت نے دیکھا کہ یہ اسکیم خراب معاشی نتائج فراہم کر رہی ہے، تو اب اسے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ناقدین اس پر طویل عرصے سے تنقید کرتے آ رہے ہیں کہ اسکیم کو بدعنوان اہلکار غیر قانونی فنڈز ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

2012 سے اب تک اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں اہم سرمایہ کار ویزے (SIV) دیے جا چکے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 85 فی صد کامیاب درخواست دہندگان چین سے آئے، امیدواروں کو اسکیم کے تحت آسٹریلیا میں 5 ملین آسٹریلوی ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنی پڑی۔ متعدد جائزوں کے بعد حکومت نے پایا کہ یہ اسکیم اپنے بنیادی مقاصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اب اس کی جگہ زیادہ ہنر مند تارکین وطن کے لیے مزید ویزے نکالنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store