افغان طالبان کا پاکستان اور ایران کو تحمل کا راستہ اپنانے کا مشورہ

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی فائل فوٹو افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو حالیہ تناؤ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے۔

عبدالقہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ خطہ طویل جنگوں کے بعد سلامتی اور استحکام کی سانس لے رہا ہے، اس لیے دونوں فریقین کو علاقائی استحکام کو بڑھانے اور متنازع مسائل پر سفارتی ذرائع سے بات چیت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

install suchtv android app on google app store