حزب اللہ کا اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ فائل فوٹو حزب اللہ کا اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے المطلہ کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ کردیا، حملے میں ایک اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے جبل ہرمون کے اسرائیلی فضائی اڈے پر بھی 62 راکٹ داغے گئے تھے جس کے بعد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بج اٹھے تھے۔

حزب اللہ کے تازہ حملوں کے بعد اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کردی ہے کہ میزائل حملے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے بیش تر راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ بھی وہ سبق سیکھ لے جو حماس نے سیکھا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی ذرائع سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے ورنہ دوسرا طریقہ نکالیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی کے ردعمل میں حزب اللہ نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کا اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کے مکمل خاتمے تک اسرائیل سے بات نہیں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store