سعودی طلبہ کا بڑا کارنامہ، جدید ڈرون تیار

سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولم اینڈ منرلز کے طلبہ نے جدید ڈرون تیار کر لیا ہے فائل فوٹو سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولم اینڈ منرلز کے طلبہ نے جدید ڈرون تیار کر لیا ہے

سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولم اینڈ منرلز کے طلبہ نے جدید ڈرون تیار کر لیا ہے جس کی نمائش بھی کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولم اینڈ منرلز کے طلبہ نے جدید ڈرون تیار کر لیا ہے جس کی نمائش بھی کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کی تیاری میں کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز اور شہزادہ سلطان سینٹر برائے ریسرچ اینڈ ڈیفنس اسڈیڈز کی جانب سے بھر پور تعاون حاصل رہا

رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون جدید اور انتہائی حساس ہے جس کی تیاری میں چار ماہ کا وقت لگا۔ اس میں انتہائی حساس کیمرے، بیٹری، لائٹنگ، سپیکرز اور بیٹری چارجر استعمال کیے گئے۔ یہ ڈرون نہ صرف سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی بلکہ سرحدوں کی نگرانی اور افراد کی شناخت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈرون کے خالق گروپ کے ایک رکن حسین عندس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون 6 طلبہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہمارا پروجیکٹ مختلف شعبوں پر مشتمل تھا جن میں صنعتی انجینیئرنگ، الیکٹرومیکینکل، سول انجینیئنر اور ایئر اسپیس اینڈ ایوی ایشن شامل تھے۔

طالبعلم کا کہنا ہے کہ اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کم سے کم انسانی مداخلت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بیشتر فنگشنز خود کار ہیں۔اسے ایک بار چارج کرنے پر کافی دیر تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ انتہائی کم خرچ میں اپنے طے شدہ امور انجام دے سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store