فلسطینیوں کی نسل کشی: اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت 11 جنوری کو ہوگی

عالمی عدالت انصاف فائل فوٹو عالمی عدالت انصاف

اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر درخواست پر سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جنوبی افریقی اہلکار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی نمائندگی کرنے والے وکلاء سماعت کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔

جنوبی افریقی صدر راما فوسا نے اس حوالے سے کہا تھا کہ انہوں نے شکایت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے درج کرائی ہے۔

جنوبی افریقی صدر راما فوسا کے مطابق اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسل کشی مرتکب ہورہا ہے، جبکہ اسپتالوں اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی صدر نے کہا تھا کہ ہزاروں فلسطینی اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں، یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی شفاف تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

install suchtv android app on google app store