امریکا نے حوثیوں کے حملوں کے جواب میں 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا

امریکا نے حوثیوں کے حملوں کے جواب میں 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا عالمی میٖڈیا امریکا نے حوثیوں کے حملوں کے جواب میں 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا

یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکا نے حوثی حملوں کے خلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔ اسرائیل کے دورے پر امریکی وزیر دفاع نےحوثیوں کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حوثیوں کے حملےخطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ملکی اتحاد میں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ فرانس ، اٹلی،اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین اور سیشلز شامل ہے۔

اسرائیل کے دورے پر امریکی وزیر دفاع نےحوثیوں کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حوثیوں کے حملےخطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے خبر دار کیا تھا کہ ایران حوثیوں کی مدد بند کرے، اسرائیل کے لیے امریکی حمایت غیر متزلزل ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے مزید 2 جہازوں پر حملے کیے تھے جس پر ڈنمارک، جرمن اور فرانسیسی کمپنیوں کے بعد برطانوی، نارویئین اور تائیوانی کمپنیوں نے بھی بحیرہ احمر کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت معطل کر دی۔

اس سے قبل یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا تھا جبکہ کئی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store