سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کی جانب سے پرائیویٹ شعبے کے ملازمین کے حوالے سے اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ”نجی شعبے کے ملازمین ایک ہی وقت میں دو کام کر سکتے ہیں“۔
سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کا اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ ”ایک ہی وقت میں دو ملازمتیں کرنے والوں کو اپنے ملازمت کے معاہدے اور متعلقہ ادارے کی پالیسی پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی“۔
وزارت کے مطابق اگر نجی شعبے کا کوئی ملازم ایسی تنظیم میں کام کر رہا ہے، تو اسے اپنی تنظیم کی پالیسی اور ملازمت کے معاہدے کی پابندی کرنی ہوگی۔
کچھ اداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کو ملازمت کے دوران کہیں اور کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
تاہم وزارت کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت سامنے نہیں آئی کہ سعودی شہریوں یا مقیم غیر ملکیوں کے لیے نجی شعبے میں دو ملازمتوں کی اجازت ہے یا نہیں اور اس کے لیے کیا شرائط لاگو ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی عمر کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے ضوابطہ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گھریلو ملازمین کے شعبے کی پیروی اور بہتری کے لیے وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ”مساند“ پلیٹ فارم نے گھریلو کارکن کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک مرد/عورت کی عمر 24 سال مقرر کردی ہے۔
”مساند“ پلیٹ فارم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہاں سے منظور شدہ بھرتی کے ضوابط کے مطابق درخواست جمع کرانے سے پہلے گھریلو ملازم کا ویزا حاصل کرنے کی اہلیت کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
ویزا دینے کے کنٹرول میں گھریلو سروس ورکرز اور اس طرح کے افراد کو بھرتی کرنے کے لیے یہ بات شامل ہے کہ سعودی شہری، خلیجی شہری، شہری کی بیوی، شہری کی ماں، اور اس کے حاملین کو گھریلو ملازمین کے لیے ویزا جاری کرنے کی اجازت ہے، درخواست گزار کی عمر سنگل مردوں کے لیے کم از کم 24 سال ہونی چاہیے۔
اس حوالے سے نشاندہی کی گئی کہ اگر پہلا ویزا جاری ہوتا ہے تو تنخواہ بتانا کافی ہے اور ویزا جاری کرنے کے لیے بینک دستاویز کا بیلنس 40 ہزار ریال ہونا چاہیے جب کہ دوسرا ویزہ جاری کرنے کی صورت میں کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال ہے، اور بینک دستاویز کا بیلنس 60 ہزار ریال ہے۔