اسرائیلی قید سے رہا ہونیوالے فلسطینی قیدیوں نے کیا بتایا؟

اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی باکیر فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی باکیر

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے روز اسرائیل کی جانب سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے اپنے تاثرات بیان کر دیے۔

رہا ہونے والی باکیر نے صحافیوں کو بتایا کہ جیل میں اس کا وقت بہت مشکل تھا، لیکن اس نے اسے خدا پر اپنے ایمان اور اپنے خاندان اور ساتھی فلسطینی قیدیوں کی حمایت سے برداشت کیا۔

ملک سلمان نے کہا ہے کہ دمون جیل انتظامیہ نے 7 اکتوبر کے بعد ہمیں قیدِ تنہائی میں رکھا، غزہ پٹی کے تمام شہداء سے تعزیت کرتا ہوں۔

رہا ہونے والی فاطمہ شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام کو سلام جنہوں نے صبر کیا اور قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا خون بہایا۔

فاطمہ شاہین نے کہا کہ ہم سب کو حماس پر اعتماد ہے جو تمام قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

رہائی پانے والے فرید نامی شخص نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی جیلوں کے اندر مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

علاوہ ازیں عارضی جنگ بندی کے دوران دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج ہفتے کو ہو گی۔

install suchtv android app on google app store