میانمار: مسلح گروہوں کا بھارت کے ساتھ سرحدی علاقے پر قبضے کا دعویٰ

میانمار: مسلح گروہوں کا بھارت کے ساتھ سرحدی علاقے پر قبضے کا دعویٰ فائل فوٹو میانمار: مسلح گروہوں کا بھارت کے ساتھ سرحدی علاقے پر قبضے کا دعویٰ

میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح گروہوں نے بھارت کے ساتھ سرحد کے قریب ملک کے شمال مغرب میں نئے علاقے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چن میں جنگجوؤں نے مبینہ طور پر پیر کو گھنٹوں طویل لڑائی کے بعد بھارت کی میزورم ریاست کے قریب سرحد پر واقع دو فوجی چوکیوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔

رپورٹس کے مطابق چن نیشنل فرنٹ (سی این ایف) کے وائس چیئرمین سوئی کھر کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح تقریباً 80 جنگجوؤں نے ریاست چن میں ریخاؤدار اور خواماوی فوجی کیمپوں پر حملے کیے، بالآخر کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد دونوں چوکیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ سی این ایف اب بھارت-میانمار سرحد کے ساتھ اپنے کنٹرول کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا، جہاں میانمار کی فوج کے مزید دو کیمپ ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store