جنوبی افریقا نے اسرائیل سے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا

اسرائیل کی فلسطین پر بربریت کی انتہا پر جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔ فائل فوٹو اسرائیل کی فلسطین پر بربریت کی انتہا پر جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔

اسرائیل کی فلسطین پر بربریت کی انتہا پر جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینوں پر جارحیت جاری رکھنے پر جنوبی افریقہ نے تل ابیب میں اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔

جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے باعث وہ اپنے تمام سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھی سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، اسکولوں اور مہاجرین کیمپوں سمیت قبرستانوں پر بھی بمباری کر رہی ہے۔

7 اکتوبر سے جاری صیہونی بربریت میں اب تک 4800 سے زائد بچوں سمیت 9770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store