سعودی عرب کا فلسطینیوں کے لئے بڑا اعلان

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  اورولی عہد محمد بن سلمان کا فلسطین کے لیے 50 ملین ریال عطیے کا اعلان فائل فوٹو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد محمد بن سلمان کا فلسطین کے لیے 50 ملین ریال عطیے کا اعلان

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال عطیے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ نے جنگ زدہ فلسطین کے عوام کے لیے چندہ مہم کا آغاز کردیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 50 ملین ریال چندہ جمع کرایا۔

اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کی ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے مدد کے لیے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی ’ساہم‘ ویب سائٹ پر جمع کی جائیں گی۔

سعود عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم کرائسز میں گھیرے میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

install suchtv android app on google app store