غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانوی وزیر برطرف

کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو فائل فوٹو کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو

غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانیہ میں کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پال بریسٹو نے وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر لیبر پارٹی نے بھی اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، رہائشی علاقوں میں کی گئی بمباری سے دو لاکھ مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے شہداء کی تعداد 8 ہزار 300 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store