اسرائیل نے غزہ میں جنگ جاری رکھی تو امریکا بھی بچ نہیں سکے گا: ایرانی وزیر خارجہ

  • اپ ڈیٹ:
 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان فائل فوٹو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ جاری رکھی تو واشنگٹن بھی بچ نہیں سکے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس نے ایران سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے شہری یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہے لیکن ساتھ ہی انہوں (حماس) نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو اسرائیلی جیلوں میں قید 6000 فلسطینیوں کی رہائی کے لیے بھی دباؤ ڈالنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ میں فلسطین میں نسل کشی کا انتظام کر نے والے ان امریکی سیاستدانوں سے صاف کہتا ہوں کہ ہم خطے میں جنگ کی توسیع کا خیرمقدم نہیں کرتے لیکن اگر غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو واشنگٹن بھی اس آگ سے نہیں بچے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس نے ایران سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے شہری یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہے لیکن ساتھ ہی انہوں (حماس) نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو اسرائیلی جیلوں میں قید 6000 فلسطینیوں کی رہائی کے لیے بھی دباؤ ڈالنا چاہیے۔

حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران، قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر انسانی ہمدردی کی اس اہم کوشش میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور فطری طور پر 6000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی عالمی برادری کی ایک ضرورت اور ذمہ داری بھی ہے۔

واضح رہے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 20 ویں روز شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 2913 بچے اور 1709 خواتین شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store