غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 1750 سے زائد بچے شہید

غزہ فائل فوٹو غزہ

اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، شہداء کی تعداد 4300 سے تجاوز کرچکی ہے۔ جن میں 1750 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ ہونے والے افراد میں 70 فیصد بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے فلسطینی شہدا میں 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار 651 فلسطینی زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے فلسطین پر اپنی جارحیت میں مزید اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ پر حملے تیز کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس پر دباؤ بڑھانے کیلئے غزہ میں اپنے حملوں کو تیز کرے گا۔

فوجی ترجمان ایڈمرل کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے اور اس کے لیے ہم کسی کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے۔

install suchtv android app on google app store