کینیڈا کا غزہ کے شہریوں کیلئے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فائل فوٹو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے فوری انسانی ہمدردی کی راہداری کا مطالبہ کردیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے غزہ کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں فوری راہداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی دی جائے۔

جسٹن ٹروڈو نے متاثرہ علاقے میں امداد کی منتقلی نہ ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا محصورعلاقےمیں انسانی بحران پر گہری تشویش ہے، امداد سامان نہ پہنچنا مطلب ہمارے سفارتکاری ناکام ہوگئی۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں، غزہ کے شہریوں تک خوراک، ایندھن اور پانی جیسی ضروری امداد پہنچائی جائے۔

install suchtv android app on google app store