ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بڑی خبر، امریکی نیوکلیئر آبدوز کے راز آسٹریلیا کو فراہم کرنے کا انکشاف

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے امریکی نیوکلیئر آبدزوں کی کلاسفائیڈ معلومات آسٹریلیا کی کاروباری شخصیت کو بتائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے امریکی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ بات سابق امریکی صدر نے عہدہ چھوڑنے کے بعد فلوریڈا کے نجی کلب مارآ لاگو میں ملاقات کے دوران بتائی۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کاروباری شخصیت کی شناخت ارب پتی انتھونی پریٹ کے نام سے ہوئی، جو دنیا کی بڑی پیکیجنگ کمپنیوں میں سے ایک کے سربراہ ہیں۔

سب سے پہلے اس کا انکشاف کرنے والے ’اے بی سی نیوز‘ نے بتایا کہ بعد ازاں، انتھونی پریٹ نے امریکی آبدزوں کے بارے میں حساس معلومات دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں ایک درجن سے زائد غیر ملکی حکام، اپنے ملازمین اور صحافی شامل ہیں۔

ذرائع نے ٹائمز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات سے ممکنہ طور پر امریکی نیوکلیئر فلیٹ کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی پراسیکیوٹر پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو سنبھالنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، اور اس واقعے کے حوالے سے انتھونی پریٹ سے دو بار انٹرویو کیا ہے۔

پراسیکیوٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کلاسیفائیڈ دستاویزات کے کیس میں گواہی دینے کے لیے انتھونی پریٹ کو بلا سکتے ہیں، جو اگلے مئی میں فلوریڈا میں شروع ہوگی۔

اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتھونی پریٹ نے اپریل 2021 میں ٹرمپ سے اپنے پام بیچ کلب میں ملاقات کی، اور سابق صدر کو بتایا کہ ان کے خیال میں آسٹریلیا کو امریکا سے آبدوزیں خریدنا شروع کر دینی چاہیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بزنس مین کو بتایا کہ امریکی آبدوزیں عام طور پر کتنے نیوکلیئر وارہیڈز لے کر جاتی ہیں، اور وہ پتا چلے بغیر روسی آبدوزوں کے کتنے قریب جاسکتی ہیں۔

کلاسیفائیڈ دستیاویزات کے کیس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیگر دیگر مقدمات میں بھی فردجرم کا سامنا ہے، ان پر انتخابات میں شکست کو تبدیل کرنے اور اقتدار میں رہنے سے متعلق وفاق کے ایک اور ایک جورجیا کے ایک مقدمے میں فرد جرم کا سامنا ہے، اس کے علاوہ 2016 میں ایک پورن اسٹار کو ادائیگی کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر وقت نیویارک میں اپنے اثاثوں کی مالیت میں دھوکا دہی سے اضافہ کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے تاکہ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں سے بہتر شرائط پر قرض حاصل کر سکیں۔

install suchtv android app on google app store