امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا

کیون مک کارتھی فائل فوٹو کیون مک کارتھی

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سےتعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین مک کارتھی سے سخت ناراض تھےاور ان کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی تھی۔

ایوان نمائندگان میں سخت گیر ریپبلکن ارکان کی جانب سے میکارتھی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ایوان نمائندگان نے 210 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے اسپیکر کو فارغ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی 234 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایوان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ دیا، ہاؤس اسپیکر کو ایسے وقت میں فارغ کیا گیا جب الیکشن کو محض ایک سال باقی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک امریکی ایوان نمائندگان میں کوئی اسپیکر نہیں ہوگا، ریپلکنز نے نئے اسپیکر کی تعیناتی سے متعلق 10 اکتوبر کو اجلاس بلایا ہے اور 11 اکتوبر کو نئے اسپیکر کیلئے ووٹنگ متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store