بھارت اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • اپ ڈیٹ:
بھارت اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے شدت 6.2 ریکارڈ فائل فوٹو بھارت اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے شدت 6.2 ریکارڈ

بھارت اور نیپال میں زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں یکے بعد دیگر زلزلے کے دو جھٹکے آئے جن کی شدت 6.3 اور 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں زلزلے کے جھٹکےضلع بجھنگ میں آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈیرا دون، اتر پردیش اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

install suchtv android app on google app store