16 کمپنیوں کو 3سال تک دھوکہ دینے والی خاتون گرفتار

16 کمپنیوں کو 3سال تک دھوکہ دینے والی خاتون گرفتار فائل فوٹو 16 کمپنیوں کو 3سال تک دھوکہ دینے والی خاتون گرفتار

ایک چینی خاتون کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ بیک وقت 16 مختلف کمپنیوں میں ملازم ہیں لیکن انہوں نے ایک دن بھی حاضری نہیں دی اور 3 سال تک تنخواہ لیتی رہیں۔

میڈیا کی جانب سے گوان یو کے نام سے شناخت کی جانے والی خاتون مبینہ طور پر ایک درجن سے زائد آجروں کے ساتھ منسلک تھیں اور کم از کم تین سالوں سے تنخواہوں کے چیک وصول کر رہی تھیں۔

تحقیقات میں اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب یہ انکشاف ہوا کہ خاتون نے 16 کمپنیوں میں سے کسی ایک کے لیے بھی کوئی کام نہیں کیا۔ ان کے شوہر بھی، جو اس معاملے میں مشتبہ ہیں، نے مبینہ طور پر آجروں کا ریکارڈ احتیاط سے رکھا جس میں اہلیہ کی ہر کمپنی میں پوزیشن، کام شروع کرنے کی تاریخ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جس میں ماہانہ تنخواہ آتی تھی، شامل ہے۔

گوان یو مسلسل نئے آجروں کی تلاش میں رہتیں اور جب نوکری کے لیے نئے انٹرویوز کے لیے جاتیں تو وہ فوٹو کھینچواتیں اور موجودہ آجروں کو اس ثبوت کے طور پر بھیجتی کہ وہ کلائنٹس سے مل رہی ہے۔ سالوں تک اتنی کمائی کے بعد گوان یو نے شنگھائی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ بھی اپنے لیے خریدا۔

install suchtv android app on google app store