قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج فائل فوٹو قابض اسرائیلی فوج

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کے کیمپ پر چھاپہ مارا جس دوان 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے پر قائم جینن پناہ گزینوں کے کیمپ پر منگل کی رات کارروائی کی جب کہ اس دوران پناہ گزینوں کے کیمپ پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہا اس دوان 2 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور الفتح پارٹی سے وابستہ تنظیم الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے کمانڈر محمد ابو الباحہ کے گھر کو گھیر لیا۔

install suchtv android app on google app store