بھارت نے کینیڈا کے سفیر کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

بھارتی حکام نے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا فاءل فوٹو بھارتی حکام نے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا

سکھ رہنما کے قتل کا بھارت کو ذمہ دار قرار دینے کے بعد بھارت نے کینیڈا کے سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ کینیڈا کے سفارت کار کا نام نہیں بتایا گیا۔

کینیڈین سفارت کار کو بھارتی معاملات میں مداخلت اور بھارت دشمن سرگرمیوں کے الزام پر بے دخلی کا حکم دیا گیا۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پرکینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں جی 20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کھل کر بات کی تھی۔

سکھ رہنما کا قتل کینیڈا کی خود مختاری اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا

کینیڈا نے را کے سربراہ کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔ بھارت نے کینیڈا کے الزامات کی تردید کی ہے۔

install suchtv android app on google app store