امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ڈیلیوری بوائے ٹِپ کم ملنے پر طیش میں آگیا اور کھانے پر تھوک دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گھر کے دروازے پر لگے کیمرے نے ڈیلیوری مین کے کھانے پر تھوکنے کی حرکت ریکارڈ کرلی۔ رپورٹس کے مطابق کھانا گھر پہنچانے والا شخص مبینہ طور پر آن لائن آرڈر دینے والے صارفین کی جانب سے ایک چھوٹی سی ٹپ ملنے کے بعد غصے میں آگیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کھانا گھر کے دروازے پر رکھنے کے بعد اُس شخص نے اپنے موبائل فون پر کچھ دیکھا اور پھر غصے میں آکر ایسی حرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق 13 سالہ نوجوان نے اپنے اور اپنی والدہ کے لیے کھانا آرڈر کیا تھا۔
اس حوالے سے لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ میں نے سب کچھ لائیو اپنے موبائل پر دیکھا، میں نے ڈیلیوری کرنے والے شخص کو 3 ڈالر ٹِپ دی تھی جو کہ مجھے لگتا ہے کہ 0.3 میل سفر کے لیے مناسب ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے اُلٹی محسوس ہوئی کیونکہ ایسا کون کرتا ہے.