بھارتی ریاست راجستھان میں گرمی کا 74 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارتی ریاست راجستھان میں گرمی کا 74 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا فائل فوٹو بھارتی ریاست راجستھان میں گرمی کا 74 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارتی ریاست راجستھان میں گزشتہ روز پڑنے والی گرمی نے 74 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راجستھان کے صحرائی شہر جیسلمیر میں گزشتہ روز (ہفتے) پڑنے والی شدید گرمی نے شہریوں کو تلملا کر رکھ دیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق جیسلمیر میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 74 سال کا گرم ترین درجہ حرارت رہا، اس سے قبل 43.3 ڈگری سینٹی گریڈ 10 ستمبر 1949 میں کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز صحرا کے کئی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے جبکہ ریاست کے شہر باڑمیر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو راجستھان کا دوسرا گرم ترین مقام تھا۔

اس کے بعد شہر بیکانیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری، جودھ پور میں 39.5 ڈگری، جالور میں 38.7 ڈگری اور گنگا نگر میں 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

install suchtv android app on google app store