پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے کی خبروں پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

امریکا میں پاکستانی ایمبسی فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی ایمبسی

پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے کی خبروں پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر معاملے پر سوال و جواب ہوئے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی کانگریس نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا کہا؟ جس کے جواب میں نائب ترجمان نے کہا کہ ہم کانگریس شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے میں کوئی صداقت نہیں، یہ بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکیوں و دیگر اوورسیزپاکستانیوں کے اپنے مادر وطن دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ درخواست گزاروں کو ویزوں سمیت ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرتا رہتا ہے۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ نیویاک، شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس کے قونصلیٹ سے ویزے لیے جاسکتے ہیں اور ویزا درخواستوں پر ساتوں دن 24 گھنٹے آن لائن کارروائی کی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store