ہم اپنے کانگریس کے شراکت داروں کے ساتھ بہت سے معاملات پر مشاورت کرتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل فائل فوٹو نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم اپنے کانگریس کے شراکت داروں کے ساتھ بہت سے معاملات پر مشاورت کرتے ہیں

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر پر سوال کیا گیا جس پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم عمران خان کی گرفتاری اور اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

ویدانٹ پٹیل کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہمیں بات کرتے سنا گیا، ہم اپنے کانگریس کے شراکت داروں کے ساتھ بہت سے معاملات پر مشاورت کرتے ہیں۔

اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا کسی ملک کے اندرونی سیاسی معاملات میں خود کو ملوث نہیں کرتا اور ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے۔

میتھیو ملر نے کہا تھا کہ سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جمہوری اصولوں کا احترام لازم ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر بات چیت کی گئی۔

 

ملاقات میں امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع، انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت سمیت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر تبادلہ خیال کیا۔

install suchtv android app on google app store