امریکا: سمندری طوفان ’ایڈالیا‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 3 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان آئیڈیلیا 125 میل فی گھنٹا رفتار کی ہواؤں کے ساتھ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ فائل فوٹو سمندری طوفان آئیڈیلیا 125 میل فی گھنٹا رفتار کی ہواؤں کے ساتھ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔

سمندری طوفان آئیڈیلیا 125 میل فی گھنٹا رفتار کی ہواؤں کے ساتھ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے پیش نظر فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ موسلادھار بارش سے مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اس کے علاوہ 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افردا کا انخلا کرا لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے جبکہ طوفان کے باعث ایک ہزار پروازیں منسوخ اور 2 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ متاثرہ علاقوں میں 4 سے8 انچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store