داعش اور ٹی ٹی پی پڑوسی ممالک کیلئے بدستور سنگین خطرہ ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ فائل فوٹو اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے داعش اور اس سے وابستہ دیگر دہشت گرد تنظیموں کو پڑوسی ملکوں کے لیے بدستور سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کے ادارے کے عہدیدار نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ داعش اور اس سے وابستہ تنظیمیں بشمول تحریک طالبان پاکستان نیٹو جیسے ہتھیاروں سے لیس ہیں، یہ تنازعات والے علاقوں اور پڑوسی ملکوں کیلئے سنگین خطرے کا باعث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں پاکستان میں ہونے والے حملے میں بھی دہشت گرد تنظیم داعش ہی ملوث ہوسکتی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق مربوط حکمت عملی کے بغیر صرف طاقت کا استعمال صورتحال کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store