امریکا: پاکستانی ڈاکٹر کو دہشتگردی کے الزام میں 18سال قید

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کو دہشتگردی کے الزام میں 18سال فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کو دہشتگردی کے الزام میں 18سال

امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو دہشتگردی کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ محمد مسعود کو مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ڈاکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر نے دہشتگرد تنظیم داعش کے لیے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کے لیے کام کر رہا تھا، محمد مسعود H1B ویزے پر امریکا آیا تھا۔

جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کے لیے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ محمد مسعود کو مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ڈاکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

منی سوٹا عدالت نے پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو 18 سال قید کی سزا سنائی دی ہے، امریکی ایف بی آئی کے جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے تحقیقات میں حصہ لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store