بھارت: مسلسل بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ، 60 افراد ہلاک

بھارت: مسلسل بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ، 60 افراد ہلاک فائل فوٹو بھارت: مسلسل بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ، 60 افراد ہلاک

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسلسل بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت شملہ سمیت مختلف علاقوں میں رواں ہفتے لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ خراب موسم کے باعث ہماچل پردیش میں اسکول اور کالجز 19 اگست تک بند رہیں گے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے ریاست میں 800 سڑکیں تباہ ہوگئیں اور ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت نے لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت سے مدد طلب کرلی ہے۔

install suchtv android app on google app store