میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں ناکامی پر لڑکے کی خودکشی، صدمے سے باپ بھی چل بسا

میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں ناکامی پر لڑکے کی خودکشی فائل فوٹو میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں ناکامی پر لڑکے کی خودکشی

پڑوسی ملک بھارت کے جنوبی ریاست تامل ناڈو میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں ناکامی پر 19 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی، بیٹے کے صدمے سے باپ بھی چل بسا۔

بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے ہونے والے نیشنل الیجیبلیٹی کم انٹرینس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) میں ناکام رہنے والے چنئی کے 19 سالہ نوجوان جس نے خود کشی کرلی تھی، آج اس کے والد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جگدیس وران جس نے 2022 کے بارھویں جماعت کے امتحانات میں 427 نمبر لیے لیکن وہ میڈیکل میں داخلوں کے لیے ہونے والے NEET ٹیسٹ میں دو مرتبہ کوشش کے بعد ناکامی پر اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ اس نے ہفتے کو خود کشی کرلی تھی۔

تاہم اس کے والد سیلواسیکر جواں سال بیٹے کی موت کا غم برداشت نہ کرسکے اور آج وہ بھی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ خودکشی نہ کریں اور اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرکے جیئیں۔

 

install suchtv android app on google app store