ٹیچرسے مارکھانے سے بچنے کے لیے طالبعلم نے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچالیا

ٹیچرسے مارکھانے سے بچنے کے لیے طالبعلم نے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچالیا فائل فوٹو ٹیچرسے مارکھانے سے بچنے کے لیے طالبعلم نے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچالیا

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر بلاس پور سے تعلق رکھنے والے آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے نامکمل ہوم ورک ہونے پر ٹیچر سے مار کھانے سے بچنے کے لیے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ دو نقاب پوش نوجوان مبینہ طور پر اس کے پاس آئے اور اسے ایسی چیز سونگھائی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

بچے نے بتایا کہ پھر اغوا کار اسے موٹر سائیکل پر زبردستی لے گئے تاہم بچے نے دعویٰ کیا کہ اسے اچانک اس وقت ہوش آیا جب موٹر سائیکل ٹریفک جام میں پھنسی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ مبینہ اغوا کاروں کی گرفت سے خود کو چھڑانے میں کامیاب ہو گیا اور فرار ہو گیا۔

بچے کے دعوے سے گھبرا کر بچے کے اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جب کہ حکام نے تفتیش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو انہیں معلوم ہوا کہ بچے کی کہانی من گھڑت ہے۔

پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کرنے پر آٹھویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ادھورے اسکول کے کام پر ٹیچر سے مار کھانے سے بچنے کے لیے جھوٹی کہانی تیار کرنے کا اعتراف کیا۔

install suchtv android app on google app store