بھارت سے تعلق رکھنے والا بھکاری کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکل آیا

بھارت سے تعلق رکھنے والا بھکاری کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکل آیا بھارتی میڈیا بھارت سے تعلق رکھنے والا بھکاری کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکل آیا

بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک بھکاری ایسا بھی ہے جو ایک تعلیم یافتہ آدمی سے کہیں زیادہ کما رہا ہے یہی نہیں اس بھکاری کے پاس کروڑوں کی جائیداد بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں ایک بھکاری نے بھیک مانگ کر ایک کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے کا ایک فلیٹ خرید رکھا ہے جبکہ وہ 2 دکانوں کا بھی مالک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بھکاری کا نام بھرت جین ہے جس کی کل جائیداد کی قیمت 7 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

ماہانہ آمدنی

بھرت دکانوں سے آنے والے ماہانہ کرائیوں سے 30 ہزار بھارتی روپے کماتا ہے جب کہ بھیک مانگ کر روزانہ 2 سے ڈھائی ہزار بھارتی روپے کما لیتا ہے اور یوں اس کی ماہانہ آمدنی 60 سے 75 ہزار روپے بھارتی روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھرت جین کئی سالوں سے ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگ رہا ہے، بھرت جین بچپن میں مالی حالات کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ گیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے اپنا گزر بسر کرنے کیلئے بھیک مانگنے کا راستہ اختیار کیا۔

بھرت ممبئی فلیٹ میں اپنی بیوی بچوں سمیت والدین اور ایک بھائی کے ساتھ رہتا ہے بتایا گیا ہے کہ بھرت جین ممبئی کے ایک فلیٹ میں اپنی بیوی بچوں سمیت والدین اور ایک بھائی کے ساتھ رہتا ہے، بھرت کے بچے تعلیم یافتہ ہیں جبکہ اس کے رشتہ دار ریلوے اسٹیشن پر اپنی دکانیں چلاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھرت جین کو اس کے رشتے دار مانگنے سے منع بھی کرتے ہیں لیکن وہ اپنے پیشے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

install suchtv android app on google app store