سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے فائل فوٹو سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا اور برطانیہ میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ عید الاضحیٰ کے ساتھ ہی دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کے لئے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر نے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کیا ہے۔

برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں اس بار بھی کمیونٹیز تقسیم ہیں، بعض افراد آج اور بعض کل عید منائیں گے۔

دوسری جانب حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کرکے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، پھر طواف و زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔

حجاج بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے اور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت ملک کی دیگر مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد سوئٹس شاپس پر مختلف ذائقوں کے کیک اور سب کی من پسند سعودی چاکلیٹ کو بھی شہری خرید رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ کل بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store